Monday, February 26, 2018

چھوہارے کھائیں، صحت بنائیں، غذا اور صحت اُردو پوائنٹ صحت

چھوہارے کھائیں، صحت بنائیں، غذا اور صحت اُردو پوائنٹ صحت: اسکا استعمال صحت کیلئے مفید ہے۔ آکسیجن فراہم کرنے کیلئے فولاد ضروری ہے اور چھوہارے فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں

جانوروں اور پرندوں سے محبت کیجیے!

جانوروں اور پرندوں سے محبت کیجیے!: مغرب میں جانوروں اورپرندوں کا بے حد خیال رکھاجاتاہے، ان کی حفاظت اور پرورش کے لیے عام شہری اورحکومت جان لڑادیتے ہیں۔

Sunday, February 25, 2018

سماجی میل جول میں اضافہ صحت کےلیے انتہائی مفید ہے، رپورٹ

سماجی میل جول میں اضافہ صحت کےلیے انتہائی مفید ہے، رپورٹ: سماجی تعلقات کے برعکس اکیلا پن کئی امراض کو جنم دیتا ہے جن میں ڈپریشن سے لے کر امراض قلب تک شامل ہیں

Saturday, April 30, 2011

یومِ مزدور کے حوالے سے خصوصی تحریر

آج کے دور میں کوئی ایسا بھی ہے جسے کسی دوسرے سے گلہ، رنجش یا شکایت نہ ہو؟ ان شکوؤں‌سے رشتوں کی مضبوط دیواروں میں‌دراڑٰیں‌پڑ‌رہی ہیں۔ باہمی تعلق کے گلستان اجڑ‌رہے ہیں۔ رگوں میں‌محبت کی مٹھاس کی جگہ تلخی کا زہر اتر رہا ہے۔ خوشیاں‌بانٹنے والے اب دکھ کا باعث بن رہے ہیں۔ اختلاف، جھگڑے اور رنجش کی وجہ حقوق کا غضب کیا جانا ہوتا ہے۔حقوق سے روگردانی اور ان کی پامالی سے رشتوں کے بندھن میں کمزوری اور فساد جنم لیتے ہیں۔

حقوق العباد ایک بندے پر اللہ تعالیٰ‌کی طرف سے عائد کردہ دوسرے بندوں کے جو حقوق ہیں ان کی ادائیگی کا نام ہے۔ اس وقت ہمارے معاشرے میں یہ رویہ عام روش اختیار کر گیا ہے کہ کچھ لوگ حقوقِ اللہ کا تو بڑا احترام کرتے ہیں۔ لیکن وہ روزی اور مزدوری کے معاملے میں کھوٹے ہیں۔ اخلاق و کردار کی پستی میں مبتلا ہیں۔ امانت و دیانت سے عاری ہیں۔ مزدور کو اس کی مزدوری پوری طرح ادا نہیں کرتے۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’‌جسے یہ پسند ہو کہ اس کی روزی میں کشادگی اور عمر میں اضافہ ہو تو اسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی (رشتہ داروں کے حقوق) ادا کرے‘‘۔ ہمارے معاشرے میں دیگر افراد کی طرح ملازم، خادم اور مزدور کے بھی اُس شخص پر حقوق ہیں جس کے تحت وہ کام کر رہا ہے۔ اِن کے حقوق کا خیال بھی بہت ضروری ہے۔

خادم، مزدور یا ملازم کو اُس کے اصل نام سے پکارا جائےیعنی خوش گفتاری کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔ خوش اخلاقی کا تقاضا یہ ہے کہ مالک کو چاہئے کہ وہ اپنے خادم اور اولاد کو ایک ہی سطح پر رکھے کیونکہ دونوں اس کے زیر سایہ رہتے ہیں۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’‌جب تم میں سے کسی کا خادم اس کا کھانا لائے تو اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہیں بٹھا سکتا تو کم ازکم ایک یا دو لقمے اس کھانے سے کھلا دے کیونکہ اس نے کھانا پکاتے وقت اس کی گرمی اور تیاری کی مشقت برداشت کی۔ ایک اور موقع پر آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’‌ تمہارے کچھ بھائی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ‌نے تمہارے ہاتھوں میں دے رکھا ہے۔ اگر کسی ہاتھ میں اللہ تعالیٰ نے اس کے بھائی کو دیا تو اس کو چاہئے جو کچھ خود کھائے وہی اپنے مزدور یا ملازم کو کھلائے جو خود پہنے وہی اسے پہنائے۔ اور ان کو اتنے کام کی تکلیف نہ دو کہ ان کے لئے مشکل ہو جائے اور اگر کوئی سخت کام ان پر ڈالو تو تم خود بھی ان کی مدد کرو۔ خادم اور نوکر کا بھی یہ حق ہے کہ اسے تحفظ ملازمت ہو‘‘۔

نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے خادموں کے کاموں میں ان کی مدد فرمایا کرتے تھے۔ اور اپنے خادموں کی کوتاہیوں‌کو نظر انداز فرما دیتے تھے۔

مزدور اور آجر کے حقوق:۔
مزدور کی جائز ضروریات سے آجر کو غافل نہیں‌رہنا چاہئے۔ یہ نہیں‌کہ خود تو وسیع و عریض محلات میں رہے اور مزدور کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہ دے۔ یہی نہیں بلکہ آجر کو اس کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور تعلیم کا انتظام بھی کرنا چاہئے۔ اجرت اتنی دی جائے کہ وہ آسانی سے اپنی زندگی بسر کر سکے۔
نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمانِ مبارک ہے کہ ’’‌مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو‘‘۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ‌کا فرمان ہے ’’‌قیامت کے دن تین آدمیوں سے جھگڑا کروں‌گا۔
ایک اس شخص سے جس نے میرے نام پر عہد کیا اور پھر اس کو توڑ ڈالا۔
دوسرا اُس شخص‌سے جس نے آزاد انسان کو فروخت کیا۔
تیسرا ۔۔۔ جس نے کسی مزدور کو مزدوری پر لگا کر پورا پورا کام لیا اور اُسے پوری اجرت نہ دی۔

حلال روزی کی فضیلت:۔
نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہاتھ سے کام کرنے کی نہ صرف ترغیب دی ہے بلکہ اسے بہترین کسب بھی قرار دیا ہے۔ صحیح بخاری میں آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے ’’‌ کسی انسان نے اس شخص‌سے بہتر روزی نہیں‌کھائی جو خود اپنے ہاتھوں‌سے کما کر کھاتا ہے‘‘۔
ہاتھ سے کمانا، تجارت کرنا، خون پسینہ ایک کر کے حلال روزی کمانا ایک باعزت پیشہ ہے
نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم خود اپنے ہاتھوں سے کام کرتے رہے۔قبل نبوت بارہ سال تک تجارت کی۔اسی طرح دیگر جلیل القدر صحابہ کرام کا بھی یہی سلسلہ رہا۔
اللہ تعالیٰ پاکیزہ اور حلال روزی ہی قبول کرتا ہے۔ پاکیزہ اور حلال مال سے جو صدقہ و خیرات دیا جائے اللہ تعالیٰ اسے قبول کرتا ہے۔ اس لئے اپنی روزی محنت اور حلال طریقہ سے حاصل کرنی چاہئے۔ کیونکہ یہ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، خوش گوار احساس عطا کرتی ہے، کردار سازی کرتی ہے، باعزت بناتی ہے، عزتِ نفس بڑھاتی ہے، بہترین نتائج کا باعث‌بنتی ہے، صحت عطا کرتی ہے۔

مغربی مفکرین کی رائے میں دنیا میں‌سب سے زیادہ نا خوش لوگ وہ ہیں جو کچھ کرنا نہیں جانتے۔ خوشی انہیں ملتی ہے جو اپنا کام بھرپور انداز میں انجام دیتے ہیں کیونکہ اس کے بعد آرام اور تازگی کا ایک نہایت خوبصورت وقت آتا ہے۔ سچی خوشی حلال روزی سے حاصل ہوتی ہے اور وہ دن بڑا اہم ہوتا ہےجب انسان محنت و مشقت کے بعد اپنا اجر پاتا ہے۔
اسی لئے کہا جاتا ہے کہ حلال آمدنی ہماری صلاحیتوں کو جانچنے میں مدد دیتی ہے۔ حلال آمدنی اچھا انسان بنانے، صحت و آسودگی میں‌براہ راست اہم کردار ادا کرتی ہے۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ بے شمار لوگ اس سچائی سے نا واقف ہیں۔ ہم میں‌سے اکثر اپنا قیمتی وقت ہنسی مزاق اور گپ شپ میں گزار دیتے ہیں۔ یاد رکھیں وقت زندگی ہے۔ یہ جا کر واپس نہیں آتا۔ وقت ضائع کرنا زندگی کو ضائع کرنا ہے۔ زندگی میں کامیابی ہمیشہ ان لوگوں کے قدم چومتی ہےجو وقت کی قدر کرتے ہوئے جائز اور حلال روزی کماتے ہیں۔

Friday, August 19, 2005

فرمانِ نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم


حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایإ “والدین تمہاری جنت بھی ہیں(اگر اُن کے ساتھ حسن سلوک کرو(اور تمہاری دوزخ بھی(اگر اُن کی نافرمانی کرو)‘‘۔(ابن ماجہ۔ترغیب ص214۔ج